2025 میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں سے ریکارڈ تعداد میں مسافروں نے سفر کیا ہے
مسافروں کی تعداد میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد تقریباً 140.9 ملین تک پہنچ گئی ہے جس میں 76 ملین بین الاقوامی مسافر اور 65 ملین ملکی مسافر شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ ہوائی پروازوں کی تعداد میں 8.3 فیصد اضافہ کے ساتھ ہم آہنگ رہا اور مجموعی پروازیں تقریباً 980.4 ہزار تک پہنچ گئیں جو سعودی ہوابازی کے شعبے کی مستحکم بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
جدہ کے کنگ عبد العزيز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مجموعی مسافروں کا 38 فیصد حصہ برقرار رکھا اور یومیہ 146 ہزار مسافروں کے اوسط کے ساتھ اپنی گنجائش سے 107 فیصد زیادہ خدمات فراہم کیں۔
اسی طرح کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی مضبوط کارکردگی دکھائی، مجموعی مسافروں کا 29 فیصد حصہ سنبھالا اور یومیہ 112 ہزار مسافروں کا اوسط ریکارڈ کیا جبکہ مدينہ منورہ اور دمام کے
ہوائی اڈوں نے بھی قابل ذکر اضافہ دکھایا جن میں گنجائش سے بالاتر استعمال کی شرح 137 فیصد اور 112 فیصد رہی۔
بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب نے 176 بین الاقوامی اسٹیشنز کے ساتھ فضائی رابطے قائم کیے، ہر اسٹیشن کے لیے سالانہ 52 یا اس سے زائد پروازیں فراہم کیں، جو دنیا کے مختلف براعظموں سے سعودی عرب تک آسان رسائی کو یقینی بناتی ہیں۔