اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

انسٹاگرام پلس: اسٹوریز کو چھپ کر دیکھنے کا متنازع فیچر متعارف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
انسٹاگرام پلس کا نیا پیڈ فیچر اور خفیہ طور پر اسٹوریز دیکھنے کا آپشن
یہ سہولت کمپنی کے نئے ’انسٹاگرام پلس‘ نامی پیڈ سبسکرپشن پیکیج کا حصہ ہوگی (فوٹو: انٹرنیٹ)

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لیے پیڈ سبسکرپشنز کے اعلان کے ساتھ ایک انتہائی متنازع فیچر متعارف کرایا ہے۔

مزید پڑھیں

رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت اب صارفین دوسروں کی انسٹاگرام اسٹوریز، اُن کی فہرست میں ظاہر ہوئے بغیر مکمل طور پر خفیہ طور پر دیکھ سکیں گے۔

یہ سہولت کمپنی کے نئے ’انسٹاگرام پلس‘ نامی پیڈ سبسکرپشن پیکیج کا حصہ ہوگی، جس کا مقصد صارفین کو اضافی خصوصیات فراہم کرنا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد صارفین اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر مواد دیکھ سکیں 

گے، جبکہ اس سے قبل یہ سہولت صرف ان آفیشل تھرڈ پارٹی ٹولز کے ذریعے دستیاب تھی۔

فلپائنی اخبار ’انکوائرر‘ کی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش رواں سال کے آغاز میں فلپائن، جاپان اور میکسیکو میں محدود سطح پر کی گئی تھی۔ 

انسٹاگرام پلس کا نیا پیڈ فیچر اور خفیہ طور پر اسٹوریز دیکھنے کا آپشن
انسٹاگرام اسٹوریز کو گمنام رہ کر دیکھنا کوئی بالکل نیا تصور نہیں ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کو گمنام رہ کر دیکھنا کوئی بالکل نیا تصور نہیں ہے کیونکہ کئی سالوں سے مختلف براؤزر ایکسٹینشنز اور بیرونی ایپس یہ سہولت فراہم کر رہی تھیں۔

تاہم میٹا نے اب اسے ان آفیشل حل کے بجائے براہ راست اپنے پیڈ سسٹم میں ضم کر کے ایک باضابطہ شکل دے دی ہے۔

اس نئے فیچر پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

انسٹاگرام پلس کا نیا پیڈ فیچر اور خفیہ طور پر اسٹوریز دیکھنے کا آپشن
اس سے قبل یہ سہولت صرف ان آفیشل تھرڈ پارٹی ٹولز کے ذریعے دستیاب تھی (فوٹو: انٹرنیٹ)

بعض صارفین اسے پرائیویسی کے لیے ایک بہتر آپشن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ اس سے اسٹوریز کے ذریعے ہونے والے باہمی تعامل اور شفافیت کا بنیادی مقصد ختم ہو جائے گا۔

دوسری جانب پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ماہرین نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

اُن کا کہنا ہے کہ خفیہ طور پر اسٹوریز دیکھنے کی سہولت سے لوگوں کی ڈیجیٹل نگرانی، پیچھا کرنے یا ہراساں کرنے جیسے منفی واقعات کا سراغ لگانا اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

انسٹاگرام پلس کا نیا پیڈ فیچر اور خفیہ طور پر اسٹوریز دیکھنے کا آپشن
اس اضافے کے بعد صارفین اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر مواد دیکھ سکیں گے (فوٹو: انٹرنیٹ)

میٹا کا کہنا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنے سبسکرپشن پلانز میں مزید توسیع کرے گی۔

کمپنی مختلف خطوں میں مصنوعی ذہانت کے نئے لیولز اور مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے خصوصی فیچرز کی آزمائش بھی جاری رکھے گی تاکہ صارفین کو پلیٹ فارم پر مزید بہتر اور جدید تجربہ مل سکے۔