اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

الرویس کے پرانے مکانات کو گرانے کا کام شروع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
پہلے مرحلے میں 1011 عمارتوں کے نوٹس جاری کیے گئے (فوٹو: سبق)

جدہ کی میونسپلٹی نے الرويس محلے کے پرانے مکانات گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔
گرائے جانے والے پرانے مکانات انہدام کے خطرے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدام زندگی اور جائیداد کے تحفظ اور شہری منظرنامے کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 1011 عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔
انہدام کے لیے کمیٹی کے فیصلے کے بعد تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے مالکان کو مقررہ وقت دیا گیا تاکہ وہ تیاری کر سکیں۔
یہ اقدام پچھلے منصوبوں کا تسلسل ہے جو فيصليہ، الربوہ اور الفاروق محلوں میں کیے گئے تھے۔

اس کے تحت 596 عمارتیں انہدام کے خطرے کے باعث منہدم کی گئیں۔
یہ پروگرام پورے شہر میں خطرناک عمارتوں کی نگرانی اور ان کے حل کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔