خالد نواز چیمہ
جدہ
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ نے ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مدثر علی چیمہ کو چیئرمین او پی ایف کا ایڈوائزر برائے جنوبی کوریا مقرر کر دیا ہے۔
یہ اہم تقرری نہ صرف چوہدری مدثر علی چیمہ کی بے مثال قائدانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے امید، اعتماد اور مضبوط نمائندگی کی نئی کرن بھی ہے۔
مزید پڑھیں
ان کی شخصیت ہمیشہ خدمت، خلوص اور دیانت داری کی علامت رہی ہے، اور یہی اوصاف انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتے ہیں۔
چوہدری مدثر علی چیمہ، جو کہ ضلع گجرانوالہ کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق چیئرمین بیت المال و عوامی نمائندہ چوہدری مبشر افضل چیمہ کے بھائی ہیں، طویل عرصے سے بیرون ملک
پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری مدثر علی چیمہ اور ان کے بڑے بھائی چوہدری مبشر افضل چیمہ کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد دینے والوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد شہباز حسین، پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود، جنرل سیکرٹری عبد الخالق لک، اکرم فیض، چوہدری شہزاد ہنجرا، چوہدری رفاقت چیمہ، چوہدری ندیم عبداللہ آدھی، خالد نواز چیمہ اور ارسلان سنی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری مدثر علی چیمہ کی تقرری اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو نہ صرف موثر انداز میں اجاگر کریں گے بلکہ ان کے دیرپا حل کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ان کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی مزید مضبوط، منظم اور بااختیار ہو گی۔
یہ تقرری دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور خلوص نیت سے کی جانے والی خدمات کبھی رائیگاں نہیں جاتیں بلکہ ایک دن انہیں قومی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ چوہدری مدثر علی چیمہ کی کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پیغام بھی کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔