اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

ڈاکٹر شعیب نگرامی بحرین میں انتقال کر گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ممتاز علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد شعیب نگرامی 89 سال کی عمر میں بحرین میں انتقال کر گئے۔
وہ سابق شیخ التفسیر دار العلوم، ندوت العلماء لکھنؤ کے مفسرِ قرآن مولانا محمد اویس نگرامی ندوی کے فرزند تھے۔ 

ڈاکٹر شعیب نگرامی کا انتقال 2 اپریل کی شب منامہ کے سلمانیہ ہسپتال میں ہوا۔ 

نمازِ جنازہ کے بعد ان کی تدفین 3 اپریل کو بعد نمازِ عصر منامہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

ڈاکٹر شعیب نگرامی نے اپنی صحافتی اور نشریاتی سفر کا آغاز ریڈیو قاہرہ کے اردو و ہندی پروگراموں سے کیا۔ 

1969 سے 1980 تک وہ لیبیا کے بنغازی ٹی وی میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

بعد ازاں، وہ سعودی عرب منتقل ہوئے اور 1981 سے 2003 تک وزارتِ اطلاعات میں پبلیکیشن کنٹرولر کے اہم منصب پر فائز رہے۔ 

ریڈیو مصر، طرابلس، جدہ اور دمام میں بطور چیف اردو اناؤنسر ان کی آواز ایک معتبر شناخت بن گئی۔ 

ریڈیو دمام پر ان کا مشہور پروگرام ’یہ حدیث نہیں ہے‘ علمی حلقوں میں خاص شہرت رکھتا تھا جس میں وہ عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے روایات کی صحت پر مدلل گفتگو کیا کرتے تھے۔