خالد نواز چیمہ
جدہ
یارانِ جدہ گروپ کے سینئر ممبر ایڈوکیٹ چوہدری زید بن سرور گجر نے پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے بورے والا کے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری رفیق جٹ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تقریب کی صدارت صدر یارانِ جدہ گروپ، سابقہ مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب و چئیرمین انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے کی جبکہ اعزازی مہمان چئیرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم گجر تھے۔
اس موقع پر یارانِ جدہ گروپ کے اراکین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران یارانِ جدہ گروپ کی طرف سے چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر کو پاکستان واپسی پر الوداع بھی کیا گیا۔
صدر یارانِ جدہ چوہدری اظہر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور چوہدری رفیق جٹ کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے چوہدری عاصم رفیق جٹ کی کمیونٹی خدمات کو بھی سراہا۔
چوہدری اکرم گجر اور دیگر مہمانوں نے بھی رفیق جٹ کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی علاقائی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
چوہدری رفیق جٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے مل کر دلی خوشی ہوئی۔ جدہ آ کر جس طرح کا پیار ملا، اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
ایسی محفلیں وطن کی یاد تازہ کرتی ہیں۔
اللہ پاک سب کا اتحاد و اتفاق اسی طرح قائم رکھے۔
تقریب کے اختتام پر میزبان چوہدری زید بن سرور گجر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔