اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

امت مسلمہ سعودی عرب کے ساتھ ہے، ملتان میں یکجہتی اجلاس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

ملتان پریس کلب میں عالمگیر فرینڈ شپ فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین قاری اکرم عالمگیر اور جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالماجد وٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے اور اس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ، خاص طور پر پاکستانی قوم، سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔

کانفرنس میں ملتان کے اہم سماجی رہنماؤں مفتی صادق، مفتی محسن، حافظ ابوبکر اکرم، چوہدری علی فقیر، گل نسرین، پیر ایوب صدرپوری اور حمزہ چوہری بھی موجود تھے۔ 

مقررین نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ عالم اسلام کے مفادات کا

 تحفظ کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں امت مسلمہ کی رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔ 

WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.48 PM

موجودہ جنگی حالات میں سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا دباؤ کو امت مسلمہ پوری قوت کے ساتھ مسترد کرے گی اور اپنے مقدسات، حرمین شریفین اور قیادت کے دفاع کے لیے اپنے وسائل، توانائیاں اور حتیٰ کہ جان کے نذرانے بھی پیش کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔