اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

ٹرمپ: ایران کے ساتھ مذاکرات آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران کے ساتھ بات چیت ممکنہ طور پر آئندہ دو دن میں پاکستان میں ہوگی (فوٹو: العربیہ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور پاکستان میں آئندہ دو روز کے دوران متوقع ہے۔

انہوں نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکنہ طور پر آئندہ دو دن میں پاکستان میں ہوگی اور یہ بھی کہا کہ امریکہ اس مقصد کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں

دوسری جانب ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، تاہم مذاکرات کاروں نے جمعہ سے اتوار تک کا وقت کھلا رکھا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار کے مطابق، اگلا دور رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں منعقد ہو سکتا ہے، جبکہ باخبر پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دونوں فریقین سے مسلسل

 رابطے میں ہے اور مذاکرات کے ہفتے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔

ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت ردعمل دیا ہے اور آمادگی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے کردار میں مسلسل سرگرم ہے اور اس سے قبل بھی فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے۔

ادھر امریکی صدر نے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ تہران قانونی دائرے میں رہتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ معاہدے کے لیے اپنی شرائط واضح کر چکا ہے۔