اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

شہباز شریف: اسلام آباد مذاکرات ختم نہیں ہوئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے بلکہ اس وقت تعطل و جمود کا شکار ہیں۔

انہوں نے امریکی ٹی وی پروگرام ’فیس دی نیشن‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات مردہ نہیں ہوئے، صرف جمود کی کیفیت ہے۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتی کوششیں ابھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار جاری رکھے گا تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کی طرح آئندہ بھی تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آسان بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد میں ہونے والے طویل مذاکرات کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، تاہم اب بھی سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہنے کے اشارے مل رہے ہیں۔