اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

قطر کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی کا امکان، فچ نے منفی نگرانی میں رکھ لیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch Ratings) نے قطر کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو منفی نگرانی میں رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو ایران کے خلاف جاری جنگ کے بعد خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

ایجنسی کے مطابق خلیج میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور جاری جنگ کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی کیفیت آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہ سکتی ہے، خواہ لڑائی کا اختتام قریب ہی کیوں نہ محسوس ہو رہا ہو۔

فچ کا کہنا ہے کہ حالات میں مزید بگاڑ قطر کے معاشی استحکام اور مالیاتی پالیسیوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر کے صنعتی مرکز راس لفان، جو ملک کی گیس انڈسٹری کا دل سمجھا جاتا ہے، ایک میزائل حملے کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر نقصان رپورٹ ہوا۔

iran attack on qatar
(فوٹو: انٹرنٹ)

راس لفان وہ مقام ہے جہاں سے قطر دنیا کو ایل این جی کی بڑی مقدار فراہم کرتا ہے۔

فچ نے متنبہ کیا ہے کہ توانائی کے ڈھانچے پر اس حملے اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خطرات قطر کے حکومتی محصولات اور مجموعی مالیاتی نظام کے لیے منفی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

ایجنسی کے مطابق توانائی رسد میں رکاوٹ براہ راست برآمدات اور ریاستی آمدن کو متاثر کرے گی۔

اگرچہ عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند رہنے کی توقع ہے، لیکن فچ کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی سے ہونے والے نقصانات کو 2026 میں بلند قیمتیں بھی مکمل طور پر پورا نہیں کر پائیں گی۔