براہ راست نشریات

جدہ میں خالد اور ترکی شاہانی کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خالد شاہانی اور ترکی شاہانی
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

جدہ میں نوجوان کاروباری شخصیات خالد شاہانی اور ترکی شاہانی نے پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
ممتاز سماجی شخصیت غلام مہیسر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب میں کیک کاٹا گیا، ملی نغمے پیش کیے گئے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

بلوچ شاہانی قبیلے سے تعلق رکھنے والی نوجوان کاروباری شخصیات خالد شاہانی اور ترکی شاہانی نے پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے جدہ میں خصوصی کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس کے مہمانِ خصوصی ممتاز سماجی شخصیت غلام مہیسر تھے۔

تقریب میں بلوچی اور سندھی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کے علاوہ صحافتی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

WhatsApp Image 2026 08 12 at 7.19.26 AM 1

خالد شاہانی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور گہری وابستگی کا اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی غلام مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی اپنے وطن سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔ 

بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانی ہمیشہ وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعاگو رہتے ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 08 12 at 7.19.26 AM 2

اس موقع پر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر، معروف صحافی خالد نواز چیمہ، امتیاز قریشی، چوہدری دلپذیر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرح زاہد اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ 

انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سمندر پار پاکستانی
کمیونٹی، تقریبات اور خصوصی رپورٹس، کلک کریں

تقریب کے دوران معروف پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے ملی نغمے پیش کرکے محفل کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔ 

شرکاء نے ملی نغموں پر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ خصوصی کیک کاٹ کر پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشیاں منائی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنی تقریبات، رپورٹس اور تصاویر ہمیں بھجیں
ہم انہیں OverseasPost پر شائع کریں گے
📷
📰