سعودی محکمہ شماریات نے 2025 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق داخل ہونے والی سرمایہ کاری میں 11.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ رقم 133.3 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا جو 53.2 فیصد بڑھ کر 122.4 ارب ریال تک پہنچ گئی، جو سعودی سرمایہ کاری کے ماحول پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملک کی اقتصادی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
2025 کے چوتھی سہ ماہی میں، غیر ملکی سرمایہ کاری میں داخل ہونے والی رقم میں 69 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جبکہ خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 48.4 ارب ریال تک پہنچی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 90 فیصد اضافہ ہے۔