اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

خلیجی ممالک پر نئے بزدلانہ حملے، کویتی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: الجزیرہ

سعودی عرب، امارات، کویت اور بحرین میں آج منگل کو ایرانی میزائل اور ڈرون کے نئے حملے گئے ہیں جن کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب:

سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی طرف 8 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے جن میں سے 7 ریاض کی جانب اور ایک مشرقی علاقے کی جانب تھا، جنہیں کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس کے مطابق الخرج میں 6 گھروں کو معمولی نقصان پہنچا اور 3 مرتبہ الارم بجایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امارات

دبئی میڈیا آفس کے مطابق البدع علاقے میں ایک خالی مکان میں ڈرون کے ملبے کے سبب آگ بھڑکی، جس سے 4 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ 

ایک الگ واقعے میں، کویتی آئل ٹینکر ’السالمی‘ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی تاہم عملے کے 24 افراد محفوظ رہے۔ 

بعد ازاں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا اور کوئی تیل رساؤ نہیں ہوا۔ 

کویت پٹرولیم کارپوریشن نے بھی تصدیق کی کہ ٹینکر پر ایرانی حملہ ہوا جس سے مالی نقصان ہوا اور ممکنہ تیل رساؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

کویت

کویتی فوج نے بتایا کہ ملک کی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا اور جو دھماکے سنائی دیے وہ میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کے عمل کے نتیجے میں تھے۔

بحرین

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الارم بجانے کا اعلان کیا اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی۔

خلیج کے ممالک کو 28 فروری سے ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے، جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائیوں کے بعد شروع ہوئے۔ 

ان حملوں سے ہلاکتیں، زخمی ہونے والے افراد اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا، جن میں ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور عمارتیں شامل ہیں۔