اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران کے ساتھ سنجیدہ بات جاری ہے، کام نہ ہوا تو صفایا کردیں گے، ٹرمپ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، لیکن اگر کام نہ ہوا تو ان کا صفایا کردیں گے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرہ خارک کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس وقت ایران کی زیدہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارا مقصد فوجی کارروائیوں کا خاتمہ ہے، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات فوری کامیاب نہ ہوئے تو وہ ایران میں اپنی 

موجودگی کا اختتام دھماکے سے کریں گے، جس میں تمام بجلی گھر اور کنویں اڑا دیے جائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری نہ کھولا تو جزیرہ خارک اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس کو بھی نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

دوسری جانب ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں سے ملک کے درجنوں تاریخی مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق ملک بھر میں اب تک 131 قدیم اور تاریخی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں  تہران سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں 61 مقامات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایران کے ثقافتی مرکز اصفہان میں بھی 23 تاریخی مقامات حملوں کی زد میں آئے۔ وزارت سیاحت نے 10 صوبوں میں ہوٹلوں اور تفریحی مقامات کی تباہی کی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تہران کا مشہور ’گلستان محل‘ بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکا۔ اس محل کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح اصفہان کا تاریخی ’چہل ستون محل‘ بھی فضائی کارروائیوں کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ دریں اثنا ایرانی حکومت نے عالمی برداری سے ثقافتی اداروں کے تحفظ کی اپیل بھی کی ہے۔