اسرائیلی فوج نے پیر کے روز تہران میں پاسداران انقلاب کے زیرِ انتظام امام حسین یونیورسٹی کے فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
فوجی بیان کے مطابق حملے میں پاسداران انقلاب کے مرکزی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ مقام ہنگامی حالات میں فوجی نظام کے لیے محفوظ اثاثے کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
امام حسین یونیورسٹی پاسداران انقلاب کا اہم ترین تعلیمی اور عسکری ادارہ ہے اور کئی ممالک اس ادارے اور اس کے اعلیٰ حکام پر دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں پابندیاں لگا چکے ہیں۔
اس عسکری جامعہ کی قیادت پاسداران انقلاب کے سینئر افسر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا حسنی شاہنجاری کر رہے ہیں، جو افسران کی تربیت اور نئی عسکری قوت کی تشکیل کے ذمہ دار ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران یونیورسٹی کے اندر موجود عسکری انفرا اسٹرکچر پر متعدد حملے کیے گئے، جن کا حملوں کا مقصد ایرانی اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں سے ایرانی نظام کی ہتھیار تیار کرنے اور انہیں جدید بنانے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے، جن کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی جا رہی ہیں۔