اسلام آباد میں سعودی عرب، پاکستان، ترکی اور مصر کے درمیان چار فریقی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق پاکستان علاقائی قوتوں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری لڑائی کو روکنے کے امکانات پر بات چیت کرنا ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب تقریباً 2500 امریکی میرینز خطے میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی جماعت بھی اس جنگ میں شامل ہو چکی ہے، جسے ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں اجلاس کے دوران مختلف امور پر گہرے مذاکرات کریں گے، جن میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔