ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے ایران کی جانب سے ہونے والے بار بار حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، جاری عسکری کشیدگی کے اثرات اور عالمی امن و استحکام پر اس کے ممکنہ خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا، خصوصاً بین الاقوامی بحری گزرگاہوں اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔