کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الراجحی نے آج ہفتے کے روز بتایا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ واقعہ اس سے 72 گھنٹے بعد پیش آیا ہے جب کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینک کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی اور متعلقہ اداروں نے فوری ہنگامی اقدامات کیے تھے۔