ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو ایک ماہ گزرنے کے بعد، حوثیوں نے پہلی بار جنوبی اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیا۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ یمن سے اسرائیل کی طرف میزائل فائر کیا گیا، جبکہ ایران کے اتحادی حوثیوں نے اس سے قبل لڑائی میں شامل ہونے کی دھمکی دی تھی۔
فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یمن سے اسرائیلی علاقے کی جانب داغے گئے میزائل کا سراغ لگایا گیا اور فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکام بنادیا۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق جنوبی نقب میں ایک میزائل کو مار گرایا گیا جو ایران سے داغا گیا تھا۔
اسی دوران ایرانی دار الحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے ملک کے وسطی شہر اصفہان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں ایک لوہا اور اسٹیل بنانے والا صنعتی کمپلیکس اور کاشان میں فولاد کمپنی کے قریب ایک اور مقام شامل ہے، جیسا کہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا۔