امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی توانائی کے تنصیبات کو تباہ کرنے کا عمل 10 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 6 اپریل تک ہے۔
العربیہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مہلت میں دی جانے والی توسیع ایران کے مطالبے پر دی جارہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔