بحرین نے ریاست مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزامات کے تحت 14 ملزمان کو باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
ان افراد پر ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ خفیہ روابط استوار کیے اور ریاست کے خلاف جنگی و معاندانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ان افراد کا تعلق مختلف دہشت گرد گروہوں سے بتایا جاتا ہے جو ملک
میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے ملک میں دہشت گردی کے لیے الگ الگ خفیہ سیل تشکیل دے رکھے تھے، جن کا مقصد بحرین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کرنا تھا۔
ملزمان کی پبلک پراسیکیوشن کو منتقلی بحرین کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق مملکت اپنی سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت یا تخریب کاری کو روکنے کے لیے مکمل پرعزم ہے۔