اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ابوظبی میں ملبہ گرنے سے دو افراد جاں بحق، 3 زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ابو ظبی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ابو ظبی، شارع سویحان میں ایک حادثہ پیش آیا ہے جو دفاعی نظام کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو گرانے کے بعد پیش آیا ہے۔

میڈیا آفس نے ایکس پر شائع کہا ہے کہ حادثہ میزائل کا ملبہ گرنے کے باعث پیش آیا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ 

جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے، اور حادثے کے مقام پر کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آفس نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی نئی معلومات کی دستیابی کی صورت میں فوری طور پر اعلان کیا جائے گا۔

عوام کو ہدایت دی کہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مستند اطلاعات سے گریز کریں۔