اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکیہ کا اہم سفارتی کردار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب صدر ہارون ارمگان نے انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق ہارون ارمگان کا کہنا ہے کہ ان پیغامات کا مقصد فریقین کو براہ راست مذاکرات کی طرف لانا ہے۔ یہ پیغامات خلیجی ممالک کو بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

تہران نے فی الحال کسی بھی قسم کے باقاعدہ مذاکراتی عمل کی تصدیق نہیں کی ہے۔

صدر رجب طیب اِردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکیہ علاقائی امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ نیٹو کے رکن ملک ترکیہ نے ایک ماہ قبل جنگ شروع ہونے سے پہلے بھی ثالثی کی کوششیں کی تھیں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بتایا کہ انقرہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تہران کو دوستانہ مشورے دے رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ترکیہ فریقین کے مؤقف کو سمجھنے کے لیے تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کوئی سفارتی حل نکالا جا سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہاکان فیدان نے اتوار کے روز امریکی حکام اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ 

ان ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا خطے میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ راستوں اور مختلف تجاویز پر غور کرنا تھا۔