اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب میں تمام اسکول اتوار سے کھل جائیں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب میں سرکاری، نجی اور انٹرنیشنل اسکول اتوار 29 مارچ 2026ء کو عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے۔ 

ملک بھر میں طلبہ و طالبات اپنی تعلیم کا دوسرا سمسٹر مکمل کریں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق تعلیمی ادارے مکمل تیاریوں کے ساتھ طلبہ، اساتذہ اور عملے کا استقبال کریں گے تاکہ تعلیمی عمل منظم انداز میں جاری رہے۔ 

اسی دوران سرکاری اداروں کے ملازمین بھی آج بدھ سے عید کی چھٹیوں کے بعد اپنے فرائض سنبھال چکے ہیں۔

ریاض کے اسکولوں میں موسمِ گرما کا اوقات کار بھی نافذ ہوگا جس کے تحت اسمبلی صبح 6:15 بجے جبکہ پہلی کلاس 6:30 بجے شروع ہوگی۔

تعلیمی کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 5 ذوالحجہ بمطابق 22 مئی 2026ء سے شروع ہو کر یکم جون تک جاری رہیں گی جبکہ تعلیمی سال کی آخری تعطیلات 10 محرم 1448ھ کو شروع ہوں گی۔