اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

ایران، امریکہ مذاکرات میں قطر شامل نہیں، وزارتِ خارجہ کی وضاحت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: الجزیرہ)

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران امریکہ مذاکرات میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کا مذاکرات کی میز پر آنا بہترین حل ہے، تاہم قطر اس وقت کسی براہ راست ثالثی کے بجائے اپنی خودمختاری کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے واحد رابطہ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہوا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعمیری بات 

چیت کا دعویٰ کرتے ہوئے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے 5 دن کے لیے موخر کر دیے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کی ہے۔

دریں اثنا قطر نے خطے میں توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سویلین آبادی کے لیے ناگزیر اور محفوظ قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے ایران کو جغرافیائی حقیقت اور پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے مسائل کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ قطر کو تہران کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں اور حالیہ حملے برادرانہ تعلقات کے اصولوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے خلیجی ممالک کے مشترکہ دفاعی نظام کی ازسرنو تنظیم کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ 

ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے دوران خلیجی دفاعی شراکت داری انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے اور اب خطے کو مزید مربوط اور متحد موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جون میں ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں قطر کی العدید ایئر بیس پر میزائل داغے تھے جسے بشائر الفتح کا نام دیا گیا تھا، جس پر رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورس کی طرز پر قطری فضائی دفاع نے ان ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے ناکام بنایا تھا۔