اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار، فضائی معیار حد سے متجاوز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سال 2025 کی عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار پایا ہے جہاں فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات کی شرح عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد سے 13 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سوئس ادارے آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس صرف 13 ممالک عالمی معیار برقرار رکھ سکے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد محض 7 تھی۔

رپورٹ کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے منتخب 143 ممالک اور خطوں میں سے 130 عالمی ادارہ صحت کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اتر سکے، جس سے ماحولیات کی بگڑتی ہوئی عالمی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔

فضائی آلودگی کی اس فہرست میں پاکستان کے بعد بنگلہ دیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پہلے نمبر پر رہنے والا افریقی ملک چاڈ اب تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

بھارتی شہر لونی 112.5 مائیکرو گرام آلودگی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا، جبکہ چین کے صوبے سنکیانگ کا شہر ہوتان 109.6 مائیکرو گرام کے اوسط کے ساتھ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

pollution in pakistan
(فوٹو: انٹرنیٹ)

عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ 25 شہروں کا تعلق صرف پاکستان، بھارت اور چین سے ہے، جو جنوبی ایشیا اور پڑوسی خطوں میں فضائی معیار کی سنگین اور تشویشناک صورتحال کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

سال 2025 میں دنیا کے صرف 14 فیصد شہر عالمی معیار پر پورا اترے، جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے امریکہ اور یورپ تک فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات پھیلا کر صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔

فضائی معیار کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، اسٹونیا اور پاناما شامل ہیں، جہاں آلودہ ذرات کی شرح عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حد یعنی 5 مائیکرو گرام سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔