قطر ایئرویز نے اپنے بڑے طیاروں میں سے 20 کو اسپین کے ہوائی اڈے منتقل کردیا ہے جو طیاروں کی دیکھ بھال اور طویل مدتی اسٹوریج کے لیے معروف ہے۔
فلائٹ راڈار 24 کے مطابق ان میں سے 5 طیارے اتوار کے روز پہنچے جبکہ پچھلے ہفتے 15 طیارے پہلے ہی اس مقام پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
یہ اقدام اس امکان کے پیشِ نظر کیا گیا کہ خلیج کے علاقے میں اضطراب کئی مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
منتقل کیے جانے والے طیاروں میں A380، A350 اور بوئنگ 787 شامل ہیں، جو عام طور پر مسافروں کو دوحہ کے آپریشن سینٹر لے جانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
کمپنی نے تصدیق کی کہ کچھ طیاروں کو خلیج سے باہر منتقل کرنا عارضی
اقدام ہے، جب تک کہ فضائی حدود مکمل طور پر کھل نہ جائیں۔
اس وقت قطر ایئرویز معمول کی خدمات کا صرف ایک چوتھائی فراہم کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ خطے کی بڑی ایئرلائنز میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنی ہے۔