اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، مارکیٹ میں غیر یقنی صورتحال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اوپک کی تیل پیداوار اپریل میں دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

آج منگل کو عالمی تیل منڈی میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

عالمی مارکیٹیں خطے میں جاری جیوپولیٹیکل تناؤ کے پیشِ نظر سپلائی کے خطرات کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہیں۔

برنٹ کرڈ کی قیمت تقریباً 101 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس مڈل ایسٹ کرڈ تقریباً 89.7 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی تھی جب واشنگٹن نے ایرانی تنصیبات پر ممکنہ حملوں میں تاخیر کا اعلان کیا، جس سے جیوپولیٹیکل رسک پریمیم کم ہوا اور مارکیٹیں عارضی طور پر پُر سکون ہو گئیں۔

تاہم ہرمز کے راستے سے تیل کی سپلائی کی حفاظت کے خدشات برقرار ہیں کیونکہ اس راستے سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی تجارت ہوتی ہے۔