اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب نے عالمی خوشی رپورٹ میں 22 واں نمبر حاصل کرلیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب نے عالمی خوشی رپورٹ 2026 میں دنیا بھر میں 22 واں مقام حاصل کر لیا ہے۔ 

یہ رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ویلبیئنگ ریسرچ سینٹر کی جانب سے گیلپ انٹرنیشنل کے تعاون سے جاری کی گئی، جس میں 147 ممالک شامل تھے۔ 

اس طرح سعودی عرب نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 درجے بہتری حاصل کی اور زندگی کے معیار کے پیمانے پر 10 میں سے 6.817 اسکور حاصل کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی خوشی رپورٹ ہر سال 20 مارچ کو عالمی یومِ خوشی کے موقع پر جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ 140 سے زائد ممالک میں کیے گئے سرویز پر مبنی ہوتی ہے، جن میں افراد کی اپنی زندگی سے اطمینان کی سطح کو مختلف بنیادی عوامل کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔ 

ان عوامل میں فی کس قومی آمدنی، سماجی تعاون، متوقع صحت مند

 عمر، فیصلے کرنے کی آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔

یہ نتیجہ سعودی وژن 2030 کے تحت کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کی تصدیق کرتا ہے، خصوصاً ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کے ذریعے، جس کے لیے عالمی خوشی رپورٹ ایک اہم حوالہ جاتی اشاریہ ہے۔ 

اس پروگرام کے تحت معیارِ زندگی کے شعبوں نے مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں 20.5 ارب ڈالر سے زائد کا حصہ ڈالا جبکہ 5.8 ارب ڈالر سے زیادہ غیر سرکاری سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کیا، اور غیر تیل برآمدات میں 5.6 ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ کیا۔

سعودی عرب کی درجہ بندی میں یہ مسلسل بہتری سیاحت، ثقافت، تفریح اور کھیلوں کے شعبوں میں ہونے والی جامع تبدیلیوں کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتی ہے، جنہوں نے معاشرے میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا اور انسان کو مرکز بنا کر ایک مربوط نظام تشکیل دیا، جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

رپورٹ میں سعودی عرب کی درجہ بندی کئی بڑی معیشتوں سے بہتر رہی جہاں امریکہ 23ویں، کینیڈا 25 ویں اور برطانیہ 29 ویں نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ مسلسل نویں سال پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد آئس لینڈ اور ڈنمارک کا نمبر آیا۔