اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

شہباز شریف کا ایرانی صدر کو فون، تناؤ کم، مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر ایرانی صدر اور وہاں کے عوام کو عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی، جس کے جواب میں صدر پزشکیان نے بھی پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران شہباز شریف نے موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا اور مختلف واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ 

وزیراعظم نے خلیجی خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مسائل کے حل کے لیے جنگ کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ 

انہوں نے امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی قیادت کو پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔