ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ جزیرہ خارگ پر فوجی کنٹرول حاصل کرتا ہے تو تہران اور اس کے اتحادی بحیر احمر اور باب المندب کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی امریکی کارروائی کے جواب میں علاقے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی تیل کی سپلائی اور بین الاقوامی بحری تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کسی بھی وقت جزیرہ خارگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے قابل ہے۔
جمعہ کو امریکی حملوں میں جزیرہ کے تمام فوجی اہداف تباہ کر دیے گئے۔
اس دوران مزید مارینز کی تعیناتی کی جارہی ہے، جسے ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے جزیرہ خارگ تک میزائل حملے کی صلاحیت امریکہ اور یورپ کے لیے خطرے کی واضح نشاندہی کرتی ہے اور خطے میں دفاعی و فوجی تنصیبات پر دباؤ بڑھا سکتی ہے۔
اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران عالمی توانائی اور بحری راستوں پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔