کویت کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے جھوٹی اور گمراہ کن معلومات اور نمبرز پھیلائے، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جو کہ حقیقت سے بعید اور عوام کو گمراہ کرنے والا دعویٰ تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ ویڈیو میں اس شخص نے ایران کے حامیوں کے لیے معافی کی درخواست بھی کی، جو حقیقت کے منافی ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔