اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے شام کے جنوبی علاقے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جسے بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب اس کھلی جارحیت کو مسترد کرتا ہے اور 1974 کے معاہدہ کی اسرائیلی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتا ہے، جبکہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

سعودی عرب نے شام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اور شام اور اس کے عوام کے لیے امن و استحکام کی خواہش ظاہر کی۔