اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران کا اسرائیلی ایئرپورٹ، وزارت داخلہ اور ٹی وی چینل پر حملوں کا دعویٰ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایرانی فوج نے جمعہ کے روز اسرائیل کے اہم تزویراتی مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سرکاری بیان کے مطابق ان حملوں میں بن گورین ایئرپورٹ پر موجود طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والا مرکز، یروشلم میں وزارت داخلہ اور تل ابیب میں چینل 13 کا دفتر شامل ہے۔

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ 36 ویں اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کارروائی ایران کے شہدا کی یاد میں کی گئی ہے۔ 

ایران نے نشانہ بنائے گئے اہداف کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف فضائی حملوں اور نفسیاتی جنگ کا مرکزی ذریعہ قرار دیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر موجود ایندھن فراہم کرنے والے طیارے ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف فضائی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

iran attack on israel
(فائل فوٹو: سبق)

حکام نے اسرائیلی وزارت داخلہ کو ایران کے خلاف کارروائیوں کا مرکز قرار دیا ہے۔ 

اسی طرح چینل 13 کو ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا آلہ کار اور اسرائیلی جرائم کو جواز فراہم کرنے والا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اسے حملے کا ہدف بنایا گیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج نے بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع اور دشمنوں کے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ 

یہ کارروائی رمضان المبارک کے آخری لمحات میں حق اور باطل کے معرکے کا حصہ قرار دی گئی ہے۔