قطر نے کہا ہے کہ راس لفان صنعتی شہر پر ایرانی حملے کے نتیجے میں ’شدید نقصان‘ ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور تمام کارکن محفوظ ہیں۔
فوراً ہنگامی ردعمل ٹیمیں تعینات کی گئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قطر نے حملے کی سخت مذمت کی اور اسے اپنے قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایران جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، جو قطر اور اس کے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق دفاعی ٹیموں نے آگ پر ابتدائی طور پر قابو پا لیا ہے اور کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔