براہ راست نشریات

فلکی حساب سے آج چاند کا مشاہدہ ممکن نہیں: فلکیات مرکز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

بین الاقوامی فلکیات مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودہ نے عید کے ہلال کی رویت سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنسی حسابات کے مطابق عید الفطر کی تاریخ بعض اسلامی ممالک میں جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کے درمیان مختلف ہو سکتی ہے، جس کی وجہ ہلال کی رویت کے حالات اور رمضان کے آغاز میں فرق ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق انجینئر محمد شوکت عودہ نے کہاہے کہ وہ ممالک جنہوں نے رمضان بدھ 18 فروری کو شروع کیا، وہاں بدھ 18 مارچ کو ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہوگا اور جمعہ 20 مارچ عید الفطر کا پہلا دن ہوگا تاہم بعض علاقوں میں ہلال دیکھنے میں دشواری کے باعث ہفتہ 21 مارچ کو عید منائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اہم شہروں میں ہلال کی رویت کے امکانات بھی پیش کیے جن

 میں ریاض اور ابوظبی میں دوربین کے ذریعے مشکل سے ممکن، قاہرہ، عمان اور بیت المقدس میں صرف صاف موسم میں ممکن، رباط میں بہت مشکل جبکہ جکارتہ میں حتیٰ کہ دوربین سے بھی ممکن نہیں۔

عودة نے کہا کہ ہلال کی رویت سورج سے زاویائی فاصلہ، عمر، اور افق پر قیام کے عوامل سے جڑی ہے اور جمعرات کے متوقع حالات کم از کم حدود کے قریب ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج بدھ کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ رویت ہلال کمیٹیاں آج چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی۔