اہم خبریں
7 May, 2026
--:--:--

روضۂ اطہر کی زیارت کی تکرار، فوری بکنگ سے ممکن

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مسجد نبوی میں روضۂ اطہر کی زیارت سے متعلق اہم سوالات کے جواب میں وزارتِ حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ روضۂ اطہر کی زیارت کے لیے بنیادی بکنگ سال میں صرف ایک مرتبہ دستیاب ہوتی ہے۔ 

اس کا مقصد تمام زائرین اور نمازیوں کے درمیان مواقع کی منصفانہ تقسیم اور سب کو برابر موقع فراہم کرنا ہے۔

تاہم مسجد نبوی آنے والوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور ان کے روحانی سفر کو آسان بنانے کے لیے وزارت نے یہ بھی بتایا کہ روضۂ شریفہ میں دوبارہ زیارت اور نماز ادا کرنے کا امکان ’فوری بکنگ‘ کی سہولت کے ذریعے بھی موجود ہے۔

وزارت کے مطابق فوری بکنگ کی یہ سہولت صارفین کو اضافی اوقات بآسانی حاصل کرنے کا موقع دیتی ہے کیونکہ نظام ہر 20 منٹ بعد نئے اوقات جاری اور دستیاب کرتا ہے، جس سے زائرین کو دستیاب اوقات کے مطابق بار بار زیارت کا نیا موقع ملتا رہتا ہے۔