وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد الله نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک پر جاری جارحانہ حملوں کا جائزہ لیا گیا اور اس بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا گیا تاکہ مملکت کی سکیورٹی اور شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں
وزیر نے اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے سوڈان میں اخوان المسلمین کی شاخ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر قرار دینے پر سعودی عرب کے خیرمقدم کا اظہار کیا اور خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو دوبارہ دہرایا۔