اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

کویت: 24 گھنٹوں میں 3 بیلسٹک میزائل تباہ، متعدد ڈرون حملے ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کویتی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے جو ملک کے جنوبی حصے کی جانب داغے گئے تھے جبکہ دشمن کے ڈرون طیاروں کی ایک لہر بھی کویتی فضائی حدود میں داخل ہوئی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان نے آج اتوار کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی کویت میں تینوں بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی نظام اور فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دشمن کے ڈرونز کی ایک لہر کا بھی سراغ لگایا جو کویت کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تھی، جن میں سے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ان کے ملبے کے ٹکڑے مختلف مقامات پر گرے۔

ترجمان کے مطابق دو ڈرونز نے کویت ایئرپورٹ کے ایندھن ذخیرہ ٹینکوں کو نشانہ بنایا جبکہ ایک ڈرون نے سوشل سیکیورٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔