اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

کویت: بجلی گھر کے فیول ٹینک میں ڈرون کا ٹکڑا گرنے سے آتشزدگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

کویت میں ایک بجلی گھر کے اندر فیول ٹینک پر ڈرون کے دھاتی ٹکڑے گرنے کے باعث آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک ڈرون کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران پیش آیا، جس کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

وزارت بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کی ترجمان فاطمہ جوہر حیات نے بتایا کہ ویسٹ دوحہ پاور اسٹیشن اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ میں فیول ٹینک پر دھاتی ٹکڑا گرنے سے محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا انسانی نقصان سمانے نہیں آیا، تاہم صرف معمولی مادی حد تک نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

وزارت کی متعلقہ ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور احتیاطی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں بجلی اور پانی کا نظام مکمل طور پر معمول کے مطابق کام کررہا ہے