اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

آبنائے ہرمز : ایک تیل بردار جہاز غرق، 150 کھلے سمندر میں موجود

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فائل فوٹو: انٹرنیٹ)

خلیج کی کھلی سمندری حدود میں تقریباً 150 تیل بردار جہاز رُکے ہوئے ہیں اور اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور ایرانی میڈیا کے مطابق  اتوار کے روز ایک تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ سمندر میں غرق ہوگیا۔

رائٹرز نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم 100 آئل ٹینکرز متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساحلوں کے قریب آبنائے ہرمز سے باہر کھلے پانیوں میں رُکے ہوئے ہیں۔ 

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ان جہازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 150 تک پہنچ چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں جہاز آبنائے کے باہر جمع ہیں جبکہ بعض نے راستہ بدل کر واپسی اختیار کر لی ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

مزید برآں کچھ جہازوں نے ایک ریڈیو نشریات سننے کی اطلاع دی ہے، جسے ایرانی بحریہ سے منسوب کیا جا رہا ہے اور اس میں آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی کا اعلان کیا گیاہے ۔

اسی دوران امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جہاز رانی کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے بحری جہازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطے میں امریکی فوجی اثاثوں سے کم از کم 30 بحری میل دور رہیں۔

بلومبرگ کے جمع کردہ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق انتباہات کے بعد 7 جہاز آبنائے سے باہر نکلے جبکہ 6 جہاز اس میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای کا بدلہ لینا فرض اور جائز حق ہے۔