خالد نواز چیمہ
جدہ
جدہ میں اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بچوں کی پرفارمنس، ملی نغموں اور ثقافتی پروگراموں کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد، فیملیز اور بچوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ملی نغموں، بچوں کی شاندار پرفارمنس، تقاریر، ٹیبلوز اور مختلف ثقافتی پروگراموں نے سماں باندھ دیا، جبکہ شرکاء نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے والے بچوں کو خوب داد دی۔
◆ OVERSEAS POST | SPECIAL ARTICLEOPVG جدہ یومِ آزادی — اہم نکات ⌄
- ✓اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
- ✓تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، فیملیز اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
- ✓بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
- ✓گل شہزاد جدون نے تقریب کی صدارت کی، جبکہ علی احمد نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
- ✓تقریب کے اختتام پر شیلڈز تقسیم کی گئیں، یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
تقریب کی صدارت OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے کی، جبکہ میزبانی کے فرائض علی احمد نے انجام دیئے۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی اکیڈمک پرنسپل صدیقہ مقصود ملک تھیں۔
مزید پڑھیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے OPVG کی کمیونٹی اور فلاحی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب چیئرمین و بانی OPVG ابرار احمد کی ہدایت پر منعقد کی گئی ہے۔
گل شہزاد جدون نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، ضرورت مند افراد کی معاونت اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنا فورم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ OPVG نہ صرف کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے سرگرم ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان باہمی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
i OVERSEAS POST | FACT BOXOPVG جدہ — فیکٹ باکس ⌄
- مقام
- جدہ، سعودی عرب
- موقع
- پاکستان کا 79واں یومِ آزادی
- منتظم
- اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ
- صدرِ تقریب
- گل شہزاد جدون
- میزبان
- علی احمد
- مہمانانِ خصوصی
- چوہدری شفقت محمود، صدیقہ مقصود ملک
- نمایاں سرگرمیاں
- ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز، ثقافتی پروگرام، شیلڈز اور کیک کٹنگ
مہمانانِ خصوصی چوہدری شفقت محمود اور صدیقہ مقصود ملک نے OPVG کی رضاکارانہ کمیونٹی خدمات، انتھک محنت اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور فورم کی فلاحی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نورالحسن گجر، چیئرمین کبابش آرٹ کونسل علی خورشید ملک، چوہدری محمد طارق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
◎ OVERSEAS POST | EXPLAINERیہ تقریب کیوں اہم ہے؟ ⌄
دیارِ غیر میں یومِ آزادی کی ایسی تقریبات کمیونٹی کو تین اہم پہلوؤں سے جوڑتی ہیں:
مقررین نے پاکستان کے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں قومی دن کی تقریبات نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور قومی اقدار سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
انہوں نے خوبصورت اور بامقصد تقریب کے انعقاد پر OPVG کی انتظامیہ کو سراہا اور فورم کی فلاحی و کمیونٹی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ خصوصاً بچیوں کی تیاری، قومی جذبے سے بھرپور پرفارمنس اور منظم انداز کو شرکاء نے بے حد سراہا۔
✓ OVERSEAS POST | PRACTICAL GUIDEOPVG تقریب — نمایاں جھلکیاں ⌄
بچوں کی پرفارمنس
- ملی نغموں نے تقریب میں قومی جوش و جذبہ پیدا کیا۔
- بچوں نے تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔
- خصوصاً بچیوں کی منظم تیاری اور پرفارمنس کو سراہا گیا۔
- صفیہ زوہیب علی کو بچوں کی تیاری میں خصوصی کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اختتامی لمحات
- نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
- کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی اعزازات دیے گئے۔
- شرکاء نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔
- پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
تقریب میں قومی جذبے کے ساتھ کمیونٹی خدمت اور نئی نسل کی شمولیت کو نمایاں جگہ دی گئی۔
اس موقع پر فورم کی سینئر رکن اور معروف سوشل ایکٹویسٹ صفیہ زوہیب علی کو بچوں کی تیاری اور ان کی شاندار پرفارمنس میں خصوصی کردار ادا کرنے پر شرکاء کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر منتظمین گل شہزاد جدون، علی احمد، نعیم اختر، کاشف رزاق، راشد محمود، سلیمان بٹ اور دیگر نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں۔
بعد ازاں شرکاء نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب قومی یکجہتی، باہمی محبت اور وطن سے وابستگی کے جذبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔