ایک اعلیٰ سطحی سعودی عہدیدار نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو بتایا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے خطے میں کشیدگی کے حوالے سے مملکت کے مؤقف میں تبدیلی سے متعلق پھیلائی گئی خبریں درست نہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب، امریکہ اور ایران کے درمیان تمام متنازع امور کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔