براہ راست نشریات

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، قبرستان بھرگئے، کفن ختم، شہدا 73 ہزار 118

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
غزہ اسرائیلی حملے کے بعد تباہی اور انسانی بحران کے ہنگامی مناظر
غزہ میں اب قبرستانوں میں مزید میتوں کی تدفین کے لیے جگہ ختم ہو چکی ہے (فوٹو؛ اے پی)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں

مقامی حکام کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے علاقے بطن السمین میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس سے 2 افراد شہید ہوئے۔

اس سے قبل غزہ شہر کے مغرب میں محلہ رمال میں ایک گاڑی پر فضائی حملے کے دوران ایک اور فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں 10 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد کی شہادت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 73 ہزار 118 تک پہنچ گئی ہے۔

ہم سے جڑے رہیں

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے دبے کئی افراد تک امدادی ٹیموں کی رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

غزہ میں انسانی بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں اب قبرستانوں میں مزید میتوں کی تدفین کے لیے جگہ ختم ہو چکی ہے۔ 

غزہ اسرائیلی حملے کے بعد تباہی اور انسانی بحران کے ہنگامی مناظر
آج 9 جولائی 2026 کو اسرائیلی ڈرون حملے نے غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا (فوٹو: الجزیرہ)

اس کے ساتھ ساتھ کفن کی شدید قلت نے انتظامیہ کے لیے ایک غیر معمولی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

قرطان چیریٹی ایسوسی ایشن کے تحت کام کرنے والے ابراہیم اصلیح نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ ذخائر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں چلیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ الشفا، الاقصٰی اور ناصر اسپتالوں میں کفن کی کمی کے باعث اب ایک میت کے لیے کپڑے کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔

غزہ بحران: شہدا کی تعداد 73 ہزار سے متجاوز

اسرائیلی جارحیت برقرار، قبرستانوں میں جگہ ختم اور کفن کی شدید قلت

73,118
مجموعی فلسطینی شہدا
07 Days
کفن کا آخری دستیاب ذخیرہ
تدفین کا بحران:
قبرستانوں میں جگہ مکمل ختم، روایتی تدفین ناممکن ہو گئی۔
طبی ایمرجنسی:
الشفا، الاقصٰی اور ناصر اسپتالوں میں تدفینی سامان نایاب۔
معاہدے کی خلاف ورزی:
خان یونس اور رمال میں فضائی حملوں سے نقصانات جاری۔

علاقے میں جاری اسرائیلی جارحیت اور سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث طبی اور تدفینی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اسرائیلی پابندیاں اور ہٹ دھرمی ایسے ہی جاری رہی تو ہزاروں فلسطینی خاندان اپنے پیاروں کو روایتی اور باعزت طریقے سے سپرد خاک کرنے کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔