براہ راست نشریات

مصر کی تاریخی فتح: آسٹریلیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ڈھیر کر دیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مصر بمقابلہ آسٹریلیا

مصر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ 

مقررہ وقت اور اضافی وقت 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں مصر نے 4-2 سے کامیابی حاصل کرکے ڈلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں آخری 16 کا ٹکٹ اپنے نام کر لیا۔

امام عاشور نے برتری دلائی

مصری ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 13ویں منٹ میں امام عاشور نے کریم حافظ کے شاندار پاس پر خوبصورت شاٹ کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 

مزید پڑھیں

دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے قسمت کا ساتھ ملنے پر واپسی کی، جب 55ویں منٹ میں محمد ہانی سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف خود گول ہوگیا، جس کے بعد مقابلہ دوبارہ برابر ہوگیا اور میچ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔

اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں، 

جس کے بعد مقابلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ تک جا پہنچا۔ 

مصر نے یہاں شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔

 آسٹریلیا کے ہیری ساؤتھر پہلی ہی پنالٹی ضائع کر بیٹھے، جبکہ مصر کی جانب سے محمود صابر نے پہلی پنالٹی کامیابی سے اسکور کی۔ 

اس کے بعد رامی ربیعہ، محمد صلاح اور حسام عبدالمجید نے بھی اپنی پنالٹیز گول میں تبدیل کر دیں۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن اروائن اور اویر میبل نے کامیابی حاصل کی، تاہم لوکاس ہیرنگٹن آخری پنالٹی پر ناکام رہے اور اسی کے ساتھ مصر کی تاریخی فتح یقینی ہوگئی۔

مصری کوچ نے میچ کے دوران اہم تبدیلیاں کیں، جن میں 67ویں منٹ میں مصطفیٰ زکیو اور حمدی فتحی کی شمولیت جبکہ اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں عمر مرموش کو میدان میں اتارنا شامل تھا۔ 

میچ کے دوران ہیشم حسن اور یاسر ابراہیم کو ایک، ایک پیلا کارڈ بھی دکھایا گیا۔

میچ کے اعداد و شمار بھی مصر کی مجموعی برتری کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

مصری ٹیم نے 58 فیصد گیند پر قبضہ برقرار رکھا جبکہ آسٹریلیا کا قبضہ 42 فیصد رہا۔ مصر نے 723 پاسز 85 فیصد درستگی کے ساتھ مکمل کیے، جبکہ آسٹریلیا نے 507 پاسز 80 فیصد درستگی کے ساتھ کیے۔ 

56464646

اگرچہ مجموعی شاٹس میں آسٹریلیا 16 کے مقابلے میں مصر کے 14 شاٹس سے معمولی آگے رہا، لیکن ہدف پر شاٹس کے معاملے میں مصر نے واضح برتری حاصل کی، جس نے 4 مرتبہ گیند کو ہدف پر پہنچایا جبکہ آسٹریلیا صرف ایک مرتبہ ایسا کرسکا۔

امام عاشور کو 7.9 ریٹنگ کے ساتھ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

انہوں نے نہ صرف ابتدائی گول کرکے مصر کو برتری دلائی بلکہ پورے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 کے آخری 16 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں