فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے دوران لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو شدید دباؤ میں دکھائی دیے۔
مزید پڑھیں
اس میچ کے دوران رونالڈو کی جانب سے بسم اللہ پڑھنے کا عمل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق پہلے ہاف میں فری کک لیتے وقت انہیں واضح طور پر بسم اللہ کا ورد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ یہی عمل انہوں نے سعودی لیگ کے کچھ میچوں میں بھی اپنایا تھا۔ اس میچ میں بھی انہوں نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھا جو ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہے۔
میچ کے 65 ویں منٹ میں نارویجن ریفری ایسپن ایسکاس نے پرتگال کے حق میں پینلٹی کک کا فیصلہ دیا، اس وقت کروشیا کو ایوان پیریسک کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔
رونالڈو نے پینالٹی لینے سے قبل دوبارہ بسم اللہ پڑھی اور گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
⚽️🥅 رونالدو يدرك التعادل للبرتغال من علامة الجزاء ! الحكم الدولي النرويجي إسبن إسكوس منح ركلة جزاء للبرتغال بعد الاستعانة بتقنية الفيديو#كأس_العالم2026 | #مونديال2026 | #كأس_العالم#beINWC26 | #FIFAWorldCup2026 | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/uW16YzLeQb
— beIN SPORTS (@beINSPORTS) July 3, 2026
کروشین گول کیپر ڈومینک لیواکووچ رونالڈو کی اس طاقتور کک کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
اس گول کے بعد پرتگال نے میچ میں شاندار واپسی کی اور کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس اہم فتح کے بعد پرتگال کی ٹیم اب راؤنڈ آف 16 میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔
ورلڈ کپ 2026 کے اس ٹورنامنٹ میں رونالڈو کی کارکردگی اور ان کا یہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ ٹیم کی اگلی پیش قدمی پر سب کی نظریں جمی ہیں۔