کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں جنوبی افریقہ کو انجری ٹائم میں کیے گئے واحد گول کی بدولت 0-1 سے شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔
اسٹیفن یوسٹاکیو نے 90+2 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلائی۔
کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں جنوبی افریقہ کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی بار ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل ’راؤنڈ آف 16‘ میں جگہ بنا لی۔
لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ انجری ٹائم میں ہونے والے ایک ہی گول نے کیا۔
مزید پڑھیں
آخری لمحے کا فیصلہ کن گول
مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، لیکن انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں اسٹیفن یوسٹاکیو نے شاندار گول کر کے کینیڈا کو تاریخی فتح دلا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ کینیڈا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ مراکش
اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
کم بال پر قبضہ، مگر زیادہ خطرناک حملے
اگرچہ جنوبی افریقہ نے 58 فیصد بال اپنے پاس رکھی جبکہ کینیڈا کا بال پوزیشن صرف 42 فیصد رہا، اور پاسز کی تعداد اور کامیابی کا تناسب بھی جنوبی افریقہ کے حق میں تھا، لیکن حملہ آور کھیل میں کینیڈا واضح طور پر زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) June 28, 2026
Late stoppage-time drama as Eustaquio scores what is surely a brilliant winning goal!
🇿🇦 South Africa 0-1 Canada 🇨🇦#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #Canada pic.twitter.com/WMySDGGivI
کینیڈا نے مجموعی طور پر 12 شاٹس لیے جن میں سے 7 ہدف پر تھے، جبکہ جنوبی افریقہ صرف 6 شاٹس اور محض ایک آن ٹارگٹ شاٹ تک محدود رہا۔
متوقع گولز (xG) کے اعداد و شمار بھی کینیڈا کی برتری ظاہر کرتے ہیں، جہاں اس کا xG 1.32 رہا جبکہ جنوبی افریقہ کا صرف 0.13 تھا۔
جنوبی افریقہ کے گول کیپر نے پانچ اہم سیوز کیے، جبکہ کینیڈین گول کیپر کو صرف ایک مرتبہ گیند روکنی پڑی۔
⛔️ Sensational South African defending denies Canada an opener before the break!#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #SouthAfrica pic.twitter.com/PCBPj23z7y
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) June 28, 2026
یوسٹاکیو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
فاتحانہ گول کرنے والے اسٹیفن یوسٹاکیو کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے 8.6 کی ریٹنگ حاصل کی اور اپنے فیصلہ کن گول کے ذریعے کینیڈا کو ورلڈ کپ کی تاریخ کی یادگار کامیابی دلائی۔