الجزائر اور آسٹریا کی کوالیفکیشن کے ساتھ ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کی تمام ٹیمیں طے ہوگئیں۔
اب ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہوگا، جبکہ 19 جولائی کو نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا۔
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے، جبکہ الجزائر اور آسٹریا نے آخری مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بنا کر راؤنڈ آف 32 کی تمام ٹیموں کا فیصلہ کر دیا ہے۔
48 ٹیموں پر مشتمل تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ میں 12 گروپس کے فاتح اور رنر اپ کے علاوہ بہترین 8 تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں نے بھی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔
مزید پڑھیں
گروپ مرحلے سے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی نمایاں ٹیموں میں میکسیکو، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، برازیل، مراکش، امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، آئیوری کوسٹ، نیدرلینڈز، جاپان، بیلجیئم، مصر، اسپین، کیپ ورڈی، فرانس، ناروے، ارجنٹائن، آسٹریا، کولمبیا، پرتگال، انگلینڈ اور کروشیا شامل ہیں۔
بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں بوسنیا و ہرزیگووینا، پیراگوئے
ایکواڈور، سویڈن، سینیگال، الجزائر، کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک اور گھانا نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب جنوبی کوریا، جمہوریہ چیک، قطر، اسکاٹ لینڈ، ہیٹی، ترکیہ، کوراساؤ، تیونس، ایران، نیوزی لینڈ، یوراگوئے، سعودی عرب، عراق، اردن، ازبکستان اور پاناما کی ٹیمیں گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گئیں۔
راؤنڈ آف 32 کا آغاز جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان مقابلے سے ہوگا، جبکہ اس مرحلے میں برازیل بمقابلہ جاپان، نیدرلینڈز بمقابلہ مراکش، فرانس بمقابلہ سویڈن، انگلینڈ بمقابلہ کانگو، اسپین بمقابلہ آسٹریا، سوئٹزرلینڈ بمقابلہ الجزائر اور ارجنٹائن بمقابلہ کیپ ورڈی جیسے بڑے مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
ناک آؤٹ مرحلہ مسلسل جاری رہے گا اور 19 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل کے ساتھ دنیا کی نئی عالمی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
1 تبصرہ
عرب ٹیموں کے لئے نیک خواہشات