فیفا ورلڈکپ کے دوران جاپانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہاجیمے موریاسو کی جانب سے میچ کے دوران مسلسل نوٹس لینے کا عمل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
شائقین نے اس ڈائری کو جاپانی اینیمی سیریز سے منسوب کرتے ہوئے مذاقاً ’ڈیتھ نوٹ‘ کا نام دے دیا ہے۔
موریاسو کی ڈائری
ہالینڈ کے خلاف میچ کے دوران موریاسو کو ڈائری میں لکھتے ہوئے دیکھ کر انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آ گیا۔
شائقین اسے ایک جادوئی کتاب سمجھتے ہیں جو حریف ٹیموں کے لیے
تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ یہ ڈائری قطر ورلڈ کپ 2022 ہی سے کوچ کے ہمراہ ایک علامت بن چکی ہے۔
EL MÉTODO MORIYASU 🇯🇵📋
— TyC Sports (@TyCSports) June 14, 2026
En el marco del estreno mundialista en Dallas que terminó 2-2 ante Países Bajos, el entrenador de Japón realizó indicaciones con una pizarra. pic.twitter.com/HoJegKwy3n
جب ڈائری غائب ہوئی تو کیا ہوا؟
تیونس کے خلاف 4 گول سے شاندار فتح کے وقت کوچ کے ہاتھ میں ڈائری غائب تھی۔
شائقین نے فوراً اس تبدیلی کو نوٹ کیا اور تبصرہ کیا کہ میچ اتنا آسان تھا کہ موریاسو کو نوٹس لینے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ یہ واقعہ کوچ کی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈائری میں کیا لکھا ہوتا ہے؟
موریاسو اسے محض عادت نہیں بلکہ اپنی تربیتی حکمت عملی کا حصہ مانتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ نیلے رنگ سے مثبت نکات اور سرخ رنگ سے اصلاح طلب غلطیاں درج کرتے ہیں۔ خالی جگہیں مستقبل کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کو ہدایات دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
He is making a big impact for Japan in the World Cup. 🇯🇵 pic.twitter.com/c48uZpJTim
— World Cup 2026 (@ofootball__) June 21, 2026
خفیہ نمبرز اور تکنیکی اشارے
کوچنگ اسٹاف صرف ڈائری ہی نہیں بلکہ ایک سے 5 نمبروں والے وائٹ بورڈز کا بھی استعمال کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہندسے کھلاڑیوں کے لیے خفیہ حکمت عملی کا کوڈز ہیں، جو پوزیشننگ اور موومنٹ کے حوالے سے فوری ہدایات فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ٹیم کو منظم رکھتے ہیں۔
8 سالہ منصوبہ بندی اور کامیابی کا سفر
موریاسو کا جادو صرف ڈائری تک محدود نہیں بلکہ یہ 2017 سے جاری ایک طویل مدتی پروجیکٹ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے 103 میچوں میں 72 فتوحات حاصل کیں، جن میں جرمنی، برازیل اور اسپین جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف یادگار کامیابیاں شامل ہیں۔ وہ مسلسل 2 بار قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے جاپانی کوچ ہیں۔
🚨 One of the BIGGEST mysteries of recent FIFA World Cups is what Japan manager Hajime Moriyasu is always writing in his notebook during matches! 🇯🇵📝🤔
— Then/Now Sport (@xThen_Now) June 22, 2026
No matter where the cameras look, he's often seen scribbling notes, studying every detail, and quietly observing the game from… pic.twitter.com/W59Bzxv6GY
ایک قدیم سوال کا کرارا جواب
3 دہائی قبل مانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹریننگ کے دوران موریاسو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا جاپانی فٹ بال کھیلنا جانتے بھی ہیں؟
آج وہ اسی تلخ سوال کو اپنی کامیابیوں سے غلط ثابت کر چکے ہیں۔ ان کا مقصد ایک ایسا فٹ بال کلچر بنانا تھا جو عالمی سطح پر احترام کا مستحق ہو۔
جدید ڈیجیٹل تجزیوں کے دور میں بھی موریاسو کا پین اور کاغذ تھامے رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فٹ بال صرف ڈیٹا کا کھیل نہیں بلکہ گہری مشاہداتی صلاحیت کا نام ہے۔
ڈائری ان کی مستقل مزاجی، گہری سوچ اور تفصیلات پر توجہ دینے کی علامت ہے جو جاپانی ٹیم کی کامیابی کا اصل جوہر ہے۔