براہ راست نشریات

خلائی مخلوق کے زمین پر آنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ امکانات اور حقائق

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خلائی مخلوق کا وجود، کائنات کی وسعت اور زمین کے مخصوص ماحول کا سائنسی جائزہ
عالمی سطح پر کیے گئے سروے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک تہائی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں (فوٹو: اے آئی)

امریکی حکومت کی جانب سے حال ہی میں نامعلوم فضائی مظاہر (UAPs) کی خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد خلائی مخلوق کے زمین پر آنے کا موضوع پھر زیرِ بحث ہے۔

مزید پڑھیں

عالمی سطح پر کیے گئے سروے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک تہائی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں۔

فاصلوں کا وسیع پھیلاؤ

کائنات کا پھیلاؤ انسانی تخیل سے بالاتر ہے۔ 

ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین ستارے ’پروکسیما سینٹوری‘ کا فاصلہ 40 ٹریلین کلومیٹر ہے، جو سورج اور زمین کے درمیانی فاصلے 

سے 2 لاکھ 68 ہزار گنا زیادہ ہے۔ یہ فاصلہ 4.3 نوری سال کے برابر ہے۔

ٹیکنالوجی اور رفتار

انسانوں کی تیز ترین خلائی سواری ’پارکر سولر پروب‘ کی رفتار روشنی کی رفتار کا صرف 0.064 فیصد ہے۔ اس رفتار سے قریب ترین ستارے تک پہنچنے میں 6,650 سال لگ سکتے ہیں۔

البرٹ آئن سٹائن کے مطابق وقت کا بہاؤ ہر جگہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔

خلائی مخلوق کا وجود، کائنات کی وسعت اور زمین کے مخصوص ماحول کا سائنسی جائزہ
انسانوں کی تیز ترین خلائی سواری ’پارکر سولر پروب‘ کی رفتار روشنی کی رفتار کا صرف 0.064 فیصد ہے (فوٹو: اے آئی)

وقت کا پھیلاؤ اور عمر کا تناسب

خلائی سفر میں ’ٹائم ڈائلیشن‘ ایک بڑا چیلنج ہے۔ ناسا کے خلا نورد اسکاٹ کیلی کے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ تیز رفتار سفر سے وقت سست ہو جاتا ہے۔

دور دراز نظاموں سے آنے والی کسی بھی مخلوق کو واپسی پر اپنے آبائی سیارے پر دہائیوں کا فرق محسوس ہوگا۔

توانائی کے بے پناہ تقاضے

ستاروں کے درمیان سفر کے لیے غیر معمولی توانائی درکار ہوتی ہے۔ جیسے جیسے خلائی جہاز کی رفتار بڑھتی ہے، اس کی کمیت (Mass) بھی بڑھ جاتی ہے۔

روشنی کی رفتار تک پہنچنے کے لیے درکار توانائی کا حصول نظریاتی طور پر ناممکن دکھائی دیتا ہے، جس کی تائید ماہر طبیعیات میگوئل الکوبیر بھی کرتے ہیں۔

زمین کا منفرد بائیو اسفیئر

زمین کا ماحول اور ’بائیو اسفیئر‘ انتہائی مخصوص ہے۔ یعنی آکسیجن انسانوں کے لیے تو حیات بخش ہے مگر خلائی مخلوق کے لیے زہریلی ہو سکتی ہے۔

ایسے میں ان کا زمین پر آنا ممکن نہیں، کیونکہ انہیں یہاں زندہ رہنے کے لیے انسانوں کی طرح حفاظتی لباس پہننا پڑے گا جو ایک مشکل عمل ہے۔

خلائی مخلوق کا وجود، کائنات کی وسعت اور زمین کے مخصوص ماحول کا سائنسی جائزہ
دور دراز نظاموں سے آنے والی کسی بھی مخلوق کو واپسی پر اپنے آبائی سیارے پر دہائیوں کا فرق محسوس ہوگا (فوٹو: اے آئی)

مستقبل کے امکانات اور سائنسی شواہد

اب تک 4,700 شمسی نظاموں میں 6,200 سے زائد سیارے دریافت ہو چکے ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی زمین جیسا نہیں ہے۔

ہماری کہکشاں میں 100 ارب ستارے ہیں اور ہر ستارے کے گرد کم از کم ایک سیارہ موجود ہے، لیکن حیات کے حتمی شواہد ابھی تک سائنس کی پہنچ سے دور ہیں۔

موجودہ سائنسی تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ کائنات کی وسعت، توانائی کے درکار ناقابل یقین ذرائع اور زمین کا مخصوص حیاتیاتی نظام خلائی مخلوق کی زمین تک آمد میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ 

لہٰذا فی الحال خلائی مخلوق کا ہم سے رابطہ محض ایک نظریاتی امکان ہی ہے، جس کے لیے ٹھوس سائنسی بنیادوں کا انتظار ہے۔